• news

 ٹرانس جینڈر بل کو خواجہ سراؤں کی فلاح و بہبود تک محدود رکھا جائے:اقبال صدیق


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر اقبال صدیق سدھو جماعت اسلامی کے سٹی امیر میاں مظہر اقبال ساجد نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈر بل کو خواجہ سراؤں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ تک ہی محدود رکھا جائے ان کو تعلیم، صحت، شناختی کارڈ، ووٹ، نوکری جائیداد میں حصہ، کاروبار اور ہراسمنٹ کرنے والوں پر قانونی کاروائی سمیت تمام حقوق دیئے جائیں مگر خواجہ سراؤں کے حقوق کی آڑ میں کس بھی غیر شرعی کام کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ،مصنوعی جنس کی تبدیلی تو بالکل ہی جائز نہیں ہاں اگر قدرتی طور پر کچھ آثار ظاہر ہوتے ہیں پھر آپریشن کے ذریعے جنس کی تبدیلی مصنوعی نہیں بلکہ قدرتی ہوتی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علمائے کرام کے مشورے سے اس بل میں سے تمام غیر شرعی شقوں کو ختم کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن