• news

 قرآن و سنت دنیا بھر کیلئے رحمت و انصاف کا نظام ہے:سرفراز تارڑ 


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ قرآن و سنت دنیا بھر کیلئے رحمت و انصاف کا نظام ہے،ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے نظام بدلنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجدد اعظم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،مفتی محمد حسیب قادری،مفتی محمد کریم خان،ارشد مصطفائی،ملک بخش الٰہی،میاں فہیم اختر،قاری خالد محمود کیلانی،علامہ محمد عمر صدیقی،حافظ عدیل عارف،حاجی غلام فرید کیلانی اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ الف ثانی نے ظالم و جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کیا انتہائی مشکل ترین حالات میں بڑی استقامت اور فہم و فراست سے بھٹکے ہوئے لوگوں کی رہنمائی کی،آپ کی جدوجہد کے باعث اکبر بادشاہ کے خود ساختہ دین الٰہی کے فتنہ کا سدباب ہوا،آپ کے افکار و نظریات اور تعلیمات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،حضرت مجدد الف ثانی نے دین اسلام کی اشاعت کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔

ای پیپر-دی نیشن