• news

چیئرمین پی ٹی آئی عوام کے دلوں میں بستے ہیں:کنور عمران 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی لازوال اور انتھک جدوجہد سے پاکستانیوں میں شعور بیدار کر کے انہیں ایک قوم بنا دیا ہے،مائنس ون سازش کو عوام نے عمران خان سے اظہار یکجہتی کر کے ناکام بنا دیا ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور انہیں پاکستان کی سیاست سے مائنس کرنے کی سوچ ایک خواب سے زیادہ کچھ نہیں اورنہ ہی پاکستان کی تاریخ میں مائنس ون کرنے کے فارمولے کبھی کامیاب ہوئے ہیں،عمران خان کی آزاد و خود مختار خارجہ پالیسی، اسلامو فوبیا کے خلاف جدوجہد اور دنیا بھر میں حرمت رسول ؐ سے متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے اقدامات قوم کی دل کی آواز ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے بعد ایسے اقدامات اٹھائے جس سے ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی کے آثار نمایاں ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن