پی ٹی آئی کچے کے ڈاکوﺅں کی ”پکی “ سرپرست بن چکی: حسن مرتضیٰ
لاہور(نامہ نگار )پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کچے کے ڈاکوو¿ں کی ”پکی“ سرپرست بن گئی ہے۔ اسلحہ کے زور پر سیاسی وابستگی تبدیل کرانیوالوں کو مایوسی ہو گی۔اپنے ایک بیان میں حسن مرتضی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ممتاز چانگ اور بلدیاتی نمائندوں کوقتل کی دھمکیاں قابل قبول نہیں ۔عمران کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے ڈاکوو¿ں سے سہولت کاری لی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیازی گینگ اور کچے کے ڈاکو اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کسے ڈرانا چاہتے ہیں،ڈی پی او رحیم یار خان کے بیان پر صوبائی حکومت فوری ایکشن لے۔