جے یو پی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس آج ہوگا
لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کی زیر صدارت مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس آج لاہور میںہوگا۔اجلاس میں تمام صوبوں سے ارکان شوریٰ شرکت کریں گے اور صوبائی صدور اپنے صوبوں کی تنظیمی صورتحال پیش کریں گے۔ اجلاس میں ٹرانس جینڈر ایکٹ ، ملک بھر میں سیلابی صورتحال اور موجودہ ملکی سیاسی وبین الاقوامی حالات کے مطابق آئندہ کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
عشرہ شانِ رحمة للعالمین، اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس پرسوں راجہ بشارت کی سربراہی میں ہوگا
لاہور(خصوصی نامہ نگار) عشرہ شانِ رحمةµ للعالمین کے سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے قائم کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس وزیر پارلیمانی امور راجہ محمد بشارت کی سربراہی میں ، دربار ہال ، سول سیکرٹریٹ میں پرسوں منعقدہوگا۔ جس میں اوقاف ، ہائر ایجوکیشن، سکول ایجوکیشن،لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر صوبائی محکموں کے ذمہ داران شرکت کریں گے۔