• news

سعودی ولی عہد سے امریکی وفد کی ملاقات، انرجی سکیورٹی پر تبادلہ خیال


جدہ (اے پی پی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وفد نے ملاقات کے دوران انرجی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا ۔ جدہ میں ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے کوآرڈینیٹر بریٹ میکگرک اور سینیئر ایڈوائزر برائے انرجی سکیورٹی آموس ہوشٹین نے ملا قات کے دوران گلوبل انفراسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ کے لیے سرمایہ کاری میں شراکت داری ، انرجی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی وفد نے ولی عہد کی ثالثی کی کوششوں پر بھی شکریہ ادا کیا جس کے نتیجے میں یوکرین کی جنگ کے دوران روس کے ہاتھوں پکڑے گئے دو امریکیوں کو رہا کرایا گیا۔
امریکی وفد ملاقات

ای پیپر-دی نیشن