ورلڈ بنک کے صدر کے گلوبل وارمنگ سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہیں: امریکہ
واشنگٹن (این این آئی )امریکہ نے ورلڈ بینک کے صدر کے گلوبل وارمنگ سے متعلق بیان کی مذمت کردی۔وائٹ ہاﺅ س نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کے صدر کے گلوبل وارمنگ سے متعلق بیان سے اتفاق نہیں کرتے۔وائٹ ہاﺅ س کے پریس سیکرٹری نے کہا ہے کہ عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس کے بیان سے اتفاق نہیں کرتے۔عالمی بینک کےصدر نے پبلک ایونٹ میں گلوبل وارمنگ کو انسانی اعمال کا نتیجہ ماننے سے انکار کیا تھا،رپورٹس کے مطابق ماہرین کا بھی اتفاق ہے کہ گلوبل وارمنگ انسانی عمل کی وجہ سے ہے۔
امریکہ مذمت