مسئلہ دو طریقوں سے حل کیا جانا چاہئے‘ پہلے مقابلہ کی صلاحیت پیدا کرنا ہوگی پھر ایکشن پلان کیلئے فریم ورک بنانا ہو گا:سعودی وزیر خارجہ
امریکہ کا روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے 170 ملین ڈالر امداد کا اعلان
واشنگٹن (اے پی پی)امریکا نے میانمار کے اندر اور باہر رہنے والے روہنگیا باشندوں کے علاوہ بنگلہ دیش میں قیام پذیر پنا گزینوں کو 170 ملین ڈالر سے زیادہ کی انسانی امداد کا اعلان کیا ہے۔
ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اگست 2017 سے اب تک روہنگیا کے بحران کا سامنا کرنے میں مدد کے لیے 1.9 بلین ڈالر فراہم کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عطیہ دہندگان پر زور دیتے ہیں کہ وہ انسانی ہمدردی کیامداد کے لیے بھرپور تعاون اور میانمار میں تشدد سے متاثرہ افراد کی مدد میں اضافہ کریں۔
امریکہ ،امداد
اقوام متحدہ (نوائے وقت رپورٹ) سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ایرانی ڈرون ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ کیلئے بڑھتا ہوا خطرہ ہے۔ خطرے سے نمٹنے کیلئے خطے کے ملکوں کے درمیان تعاون ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر دیئے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کو دو طریقوں سے حل کیا جانا چاہئے۔ ایک حل مختصر مدت کے نقطہ¿ نظر پر مبنی ہے‘ اس طریقہ میں خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہو گی۔ دوسرے طویل مدتی حل کے تناظر میں دیکھا جائے تو خطرات کو سمجھنا اور پھر ایکشن پلان کیلئے فریم ورک بنانا ہو گا۔ انہوں نے سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ کی ریسرچ فاﺅنڈیشن ”تھنک“ کی جانب سے مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے منعقدہ ایک اجلاس میں شرکت کی اور کہا ایران مسلسل حوثیوں کو ڈرون فراہم کر رہا ہے۔ سعودی عرب نے اپنے انتظامات کے ذریعہ لگ بھگ 94 فیصد ڈرون حملوں کو پسپا کر دیا ہے۔
سعودی عرب
بھارت: کیلے نہ دینے پر ہاتھی نے
مہاوت کو روند کر جان سے مار ڈالا
نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ہاتھی نے کیلے نہ دینے پر مہاوت کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سیونی کے گاں میں ہاتھی اور مہاوت معمول کے مطابق علاقے میں گشت کر رہے تھے، جہاں ہاتھی کو دیکھنے کیلئے پیسے ملتے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سڑک سے گزرنے والے ایک ٹرک ڈرائیور کی جانب سے ہاتھی کو کیلے دیے گئے لیکن فیل بان نے ڈرائیور سے کیلے لے کر اپنے بیگ میں ڈال لیے جس پر ہاتھی طیش میں آگیا۔
بھارت،ہاتھی