• news

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کاسکیورٹی پلان فائنل ‘سٹیٹ گیسٹ کا درجہ حاصل ہوگا: سی سی پی او


لاہور(نمائند ہ خصوصی)سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی زیرصدارت اہم اجلاس کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے اجلاس میں پاکستان انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی سیریز کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور میں منعقدہ تمام میچز،کھلاڑیوں اور شائقین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائےگی۔غیر ملکی کھلاڑیوں،آفیشلز اور دیگر غیر ملکی سٹاف کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ حاصل ہو گا۔سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دےدی گئی ہے۔لاہور میں کھیلے جانے والے تینوں میچز کے دوران 8ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات ہونگے۔ایس پیز ٹیموں کا روٹ چیک کریں۔تعینات نفری کو خود بریف اور ڈی بریف کریں۔سی ٹی او لاہور شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک کے متبادل انتظامات یقینی بنائیں۔تعینات نفری شائقین کے مکمل انخلا تک اپنے ڈیوٹی پوائنٹس نہ چھوڑے۔پاکستان انگلینڈ ٹی ٹونٹی میچز کے دوران 200سے زائد مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے۔سی سی پی او لاہور نے کرائم کنٹرول اور لا اینڈ آرڈر امور کا جائزہ لینے کے دوران تمام ڈویڑنل ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پالیسی اور فیصلہ سازی میں چین آف کمانڈ کی مکمل پیروی کریں، محکمے اور کمانڈ کی عزت و احترام میں اضافہ کےلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔ لاہور ہائیکورٹ، سیشن کورٹ، ذیلی عدالتوں، نجی و سرکاری چائینز پراجیکٹس اور رہائش گاہوں کا سکیورٹی آڈٹ یقینی بنائیں۔تھانوں میں بائیو میٹرک حاضری،15کی کالز پر اندراج مقدمات،بوگس کالوں کی ویریفیکشن کریں۔1787،سی ایم و پی ایم کمپلینٹ اور سی سی پی آفس سے موصولہ زیر التوا کیسز فوری نمٹائیں جبکہ جرائم برخلاف پراپرٹی کے کیسز میں چالانگ کی شرح بہتر بنانے کےلئے ٹھوس پلان بنائیں۔ انوسٹی گیشن افسران سنگین وارداتوں کے کیسز بروقت چالان اور میرٹ پر تفتیش سے یکسو کریں۔ کامیاب پولیسنگ کا انحصار جرائم پیشہ اشتہاریوں کی گرفتاری پر ہے۔انوسٹی گیشن، سی آئی اے،اے وی ایل ایس اشتہاری مجرموں کے خلاف کارکردگی بہتر بنائیں۔لاہور چیمبر آف کامرس کی معاونت سے صنعتی و تجارتی اداروں کے ملازمین، لیبر کی رجسٹریشن کریں۔داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ میکانزم بہتر بنائیں، پولیس چیک پوسٹ پر نصب مانیٹرنگ کیمروں کو سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک کریں۔سربراہ لاہور پولیس نے پولیس افسران کو لسٹڈ قبضہ مافیا، بدمعاشوں، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن مزید تیز کریں اور ایسے جرائم پیشہ قانون شکن عناصر کی پرسنل فائلیں بناکر ان کی تھانوں میں حاضریاں لگوائیں

ای پیپر-دی نیشن