مبینہ پولیس مقابلہ ‘ایک زخمی ڈاکو سمیت 2گرفتار‘تیسرا فرار
لاہور(نمائند ہ خصوصی)اقبال ٹاو¿ن کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ،،فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان کو پیرو فورس نے رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلہ میں ملزم خاور کی فائرنگ سے اسکا ساتھی ارسلان زخمی ہوا۔ تیسرا ملزم عاصم فرار ہونے کی کوشش میں موٹرسائیکل سے گرا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اے کیٹیگری کا مفرور اشتہاری ملزم عاصم قدیر سنگین نوعیت کے جرائم قتل‘دہشتگردی‘اغواءبرائے تاوان‘فائرنگ کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ ارسلان اور خاور کے خلاف بھی قتل‘فائرنگ مقدمات درج تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے 3 پستول و گولیاں اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ ملزمان نے حالیہ متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کےخلاف کارسرکار میں مداخلت'پولیس پارٹی پر فائرنگ'دہشتگردی'اقدام قتل'کارسرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیے گئے۔