فیروز والہ : لائن سپرنٹنڈنٹ کی بیٹی کا جہیز ‘پاکستانی نژا د برطانوی خاتون لوٹ لیاگیا
فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈکیتی راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوں کی لوٹ مار ڈاکوو¿ں نے خاتون سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا ۔چکوک ایریا میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوو¿ں نے گولی مار کر نوجوان خالد کو زخمی کردیا ‘موبائل اور نقدی چھین کر لے گئے۔ سگیاں چوک کے قریب ڈاکوو¿ں نے طارق ظہیر کی دوکان میں داخل ہوکر اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ساڑھے چار لاکھ روپے اور دیگرسامان لوٹ کر لے گئے۔ ڈاکووںنے داموآنہ روڈ پرمحکمہ بجلی کے لائن سپرنٹنڈنٹ چوہدری انصر مان کے گھرسے ڈاکو لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ چوہدری انصر مان کی بیٹی کی شادی ہونے والی ہے جس کا جہیز تیار ہو جانے کی اطلاع پا کر ڈاکوو¿ں کا گروہ داخل ہوکراہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے۔ سلطان چوک بائی پاس روڈ پر2 ڈاکو پاکستان نژاد برطانوی خاتون شمیم اختر سے5لاکھ 85 ہزار روپے‘ پاسپورٹ اور اے ٹی ایم کارڈ سمیت پر س چھین کر فرارہوگئے۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکو نوجوان سے موٹرسائیکل‘ نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔