شاہین آفریدی کی باﺅلنگ پریکٹس شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر)گھٹنے میں انجری کے باعث پاکستان ٹیم سے باہر فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے باﺅلنگ پریکٹس شروع کردی۔شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنی فٹنس اور تیاری سے متعلق ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی کامیابی کا تعلق اللہ سے ہے نا کہ آپ کے مائنڈ سیٹ سے۔فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کو پریکٹس کرتا دیکھ کر ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور جلد مکمل فٹ ہو کر ان کےلئے ٹیم میں واپسی کےلئے دعا کی۔