• news

کمشنر کا دورہ قذافی سٹیڈیم ‘ٹی ٹونٹی سیریز کے انتظامات کا جائزہ لیا 


لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور محمد عامر جان نے پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹی ٹونٹی میچز انتظامات کیلئے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ صفائی، اضافی کیمروں کی تنصیب، پیچ ورک، لائٹنگ و دیگر امور کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان نے کنٹرول روم، انکلوژرز اور سٹیڈیم کا بھی دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پی ایچ اے نشتر پارک اور قذافی سٹیڈیم کے اندر و باہر پودوں کے ذریعے گرین کور میں پچاس فیصد مزید اضافہ کر ے۔ انگلینڈ ٹیم 17سال کے بعد لاہور آ رہی ہے شائقین بھرپور استقبال کریں گے۔ میچ ٹکٹ چیکنگ کیلئے کاونٹرز کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت کردی۔سٹیڈیم میں ایس اوپیز کے مطابق انسداد ڈینگی سپرے کو یقینی بنایا جائے۔ دونوں ٹیموں کی سکیورٹی کو 8ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار یقینی بنائیں گے۔ انتہائی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 
شہر کی برینڈنگ بہترین ہونی چاہئے۔پاکستان کے کھیل کے میدان رونق سے بھر رہے ہیں۔ 4 پارکنگ سائٹس کی سکیورٹی، صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ محکمہ موسمیات سے رابطہ رکھیں۔ واسا سٹیڈیم میں تمام مشینری دستیاب رکھے۔ سٹیڈیم کے گرد اور روٹس پر کوئی حصہ ڈارک ایریا نہ ہو۔ تمام انکلوژرز میں صفائی شاندار ہونی چاہئے۔شائقین کو خوشدلی سے ویلکم کریں۔ شہریوں کی آسانی کیلئے متبادل ٹریفک پلان کی تمام سطحوں سے تشہیر کی جائے۔ ٹیمز کو روٹس پر زیرو ٹریفک دینگے۔ بہترین ٹریفک پلان کا بہت بڑا کردار ہوگا۔ کمشنر لاہورکو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایمرجنسی پلان پر سپیشل 12 ٹیمیں تعینات کی گئیں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن