• news

عمران کا مستقبل تاریک‘ ٹرانس جینڈر بل جلد سینٹ میں پیش کر دیا جائیگا‘ فضل الرحمان`

کوٹ ادو (خبر نگار) پی ڈی ایم اور جمعیت علماء  اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈر بل کے خلاف علماء کرام کی مشاورت سے جامع قسم کی ترامیم تیار کر لی گئی ہیں اور یہ ترمیمی بل جلد سینٹ میں پیش کردیا جائیگا  ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوٹ ادو میں صحافیوں اور میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچادی ہے ملک جو پہلے بد ترین معاشی صورتحال کا سامنا کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں ملک کی معیشت اور ادارے گروی رکھ دیئے سٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے تابع کردیا بیرونی دنیا،آئی ایم ایف،اے ٹی ایف ہمیں بلیک میل کرتے ہیں معیشت پر پریشر ہے یہ بگڑی ہوئی معیشت 2دن میں ٹھیک نہیں کر سکتے۔ اسے بہتر کرنے میں لگے ہوئے ہیں عمران خان کا مستقبل اب تاریک ہے ایک مرتبہ ملک اسکے حوالے کیا لیکن اب یہ خطرہ اور رسک کبھی دوبارہ نہیں لیا جا سکتا ہے,ایک سوال کے جواب میں انہوں نے آرمی چیف اور اسمبلیوں کی توسیع بارے کہا کہ آئین میں سب کچھ واضح ہے وہ آئین کے مطابق اس پر کام کریں گے عمران خان اس پر خاموشی اختیار کریں،اس موقع پرجنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام پنجاب مولانا صفی ،امیدوار حلقہ پی پی 270محمد ارشد صدیقی ایڈووکیٹ،قائم مقام امیر جمعت علماء  اسلام ضلع مظفرگڑھ عبدالمجید توحیدی،امیر جمعیت علماء  اسلام تحصیل کوٹ ادوحمادمدنی،نائب امیر جمعیت علماء  اسلام کوٹ ادو  مغیری قمر،نائب امیر تحصیل کوٹ ادو عبدالمجید قاسمی،سرپرست جمعیت علماء ا سلام تحصیل کوٹ ادو  اشفاق قاسمی،ممبر صوبائی مجلس شوری جمعیت علماء اسلام پنجاب صاحبزادہ شرجیل قمر،  سیف ،عبدالعزیز،عطاء الحق قاسمی،سابق سینیٹر میاں امجد عباس قریشی سمیت علمائے کرام جمیعت علماء اسلام کے عہدیداروں اور کارکنان ایک کثیر تعداد شریک تھی، قبل ازیں انہوں نے  عالم دین مولانا مفتی عبدالجلیل اور ان کی اہلیہ کی وفات پر جامعہ مظاھرالعلوم گئے جہاں انہوں نے مفتی عبدالجلیل کے بیٹوں مولانااشفاق قاسمی ،مولانا عبید الرحمٰن قاسمی ،محمد عمر قاسمی، محمد عثمان قاسمی اورنواسے مفتی محمد عاصم سے تعزیت کی۔
فضل الرحمنٰ

ای پیپر-دی نیشن