• news

لاہور: لاکھوں کے کئی ڈاکے: گوجرانوالہ: مزاحمت پر ادویات کمپنی کا اہلکار قتل

لاہور‘ گوجرانوالہ (نمائند ہ خصوصی) لاہورکے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے۔ گوجرانوالہ میں مزاحمت پر ادویات کمپنی کا اہلکار قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقہ میں شاہیر کے گھر سے 5 لاکھ روپے مالیت کا سامان، شاہدرہ کے علاقہ میں کاشف کے اہلخانہ سے 5 لاکھ روپے مالیت کا سامان، چوہنگ کے علاقہ میں حسنین کے گھر سے چار لاکھ روپے مالیت کا سامان، اقبال ٹائون کے علاقہ میں فیصل کے اہلخانہ سے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان، نواب ٹائون میں خاور کے گھر سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان، راوی روڈ کے علاقہ میں جاوید سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان، گلبرگ میں اکبر سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا موبائل اور نقدی جبکہ جوہر ٹائون کے علاقہ میں رضا سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان چھین لیا گیا۔ ڈیفنس اور برکی سے گاڑیاں جبکہ وحدت کالونی، مصطفی آباد، غالب مارکیٹ اور گارڈن ٹائون سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ گزشتہ رات ادویات کمپنی کا اہلکار وقاص ڈیوٹی سے فارغ ہو کر گھر جا رہا تھا کہ چند دا قلعہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسے روک کر پرس چھیننے کی کوشش کی تو اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہونے والا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔ مقتول نوجوان کی نعش کو ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ڈاکے/ قتل

ای پیپر-دی نیشن