• news

شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل کے خلاف کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔   دوران سماعت  شہباز گل کی جانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ یاد رہے پولیس چالان جمع کرایا جا چکا ہے اور اب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے کیس سماعت کیلئے متعلقہ عدالت کو بھجوانا ہے۔
سماعت ملتوی

ای پیپر-دی نیشن