• news

بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز کیخلاف اساتذہ ، ملازمین ،مزدور روں کے مظاہرے

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کیخلاف ورکرز ویلفیئر سکولز کے اساتذہ ،درجہ چہارم کے ملازمین اور نے گوندالانوالہ چوک میں شدید احتجاج کیا ،مرد ، خواتین اساتذہ اور ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ،مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کہاکہ بجلی کے بلوں میں ہو شربا اضا فے نے غریب عوام کی کمر تو ڑ کر رکھ دی مہنگا ئی کے باعث ملازمت پیشہ طبقہ بھی فاقوں پر مجبور ہے حکومت فوری طور پر بچلی کی قیمتوں اور نا جا ئز ٹیکسز کو واپس لے ، دوسری جانب مزدوروں یونینز نے بھی گوندلانوالہ چوک میں اضافی ٹیکسز کیخلاف بینرزاور پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا، پلے کارڈز پر بچے اور گردے برائے فروحت کے مکالمات درج تھے اس موقع پر مظاہرین  نے کہا کہ بجلی کے بلوںنے انہیں خودکشیاں کرنے پر مجبور کر دیا ، دو وقت روٹی پوری کرنا مشکل ہو چکا، بجلی کے بھاری بل کہاں سے ادا کریں۔
،انہوں نے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ان پر رحم کرتے ہوئے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کو فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کرے تاکہ وہ استعمال شدہ بجلی کی رقم ادا کرسکیں ۔

ای پیپر-دی نیشن