سونا 3750 روپے تولہ سستا ایک لاکھ 50 ہزار 100 کا ہو گیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3750 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 50 ہزار 100 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3216 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 28 ہزار 686 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہوکر 1642 ڈالر فی اونس ہو گیا۔
سونا