• news

 اسلام آباد: اقوام متحدہ  مبصر مشن آفس کے باہرحریت کانفرنس کا احتجاجی مظاہرہ 

ٓٓاسلام آباد(کے پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان شاخ  کے زیراہتمام ہفتہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر کے خطاب کے خلاف اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر محمود احمد ساغر نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔حریت رہنماں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کے عالمی فورم سے خطاب کی مخالفت کی اور کہا کہ بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے ان پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ بتیس سال کے دوران مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک لاکھ سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور لاکھوں کو زخمی کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے پرامن احتجاجی مظاہرین پر پیلٹ استعمال کر کے سینکڑوں کشمیری مردوں، خواتین اور بچوں کو بینائی سے بھی محروم کر دیا۔حریت رہنماں نے کہا کہ ہزاروں کشمیریوں کو کالے قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے اپنی فوج  کو مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ لوگوں کو مارنے، گرفتار کرنے اور ہراساں کرنے کا لائسنس دے رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں بھارتی وزیرخارجہ کے پاس جنرل اسمبلی سے خطاب کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر نہ تو بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی یہ ایک علاقائی تنازعہ ہے بلکہ یہ لاکھوں کشمیریوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔حریت رہنماں نے کہا کہ وزیر خارجہ کے دورہ امریکہ کا بنیادی مقصد تنازعہ کشمیر سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا اور عالمی اسمبلی سے اپنے خطاب کے ذریعے اسے دھوکہ دینا ہے۔
اقوام متحدہ/ مظاہرہ

ای پیپر-دی نیشن