• news

 ایران میں مظاہرے جاری، 200 سے زائد گرفتار 

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک) پولیس حراست میں خاتون مہسارمینی کے قتل پر ایران  میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ جبکہ 700 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایک ہفتے جاری رہنے  والے احتجاج میں اب تک 35 افسران جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ مظاہرے ملک کے 31 صوبوں تک پھیل چکے ہیں۔ صوبے گیلان میں 739 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے جمعہ کو حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف سرکاری سطح پر ایران کے متعدد شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اور ایران کی افواج نے کہا  تھا کہ ملک میں سکیورٹی اور امن کو یقینی بنانے کیلئے دشمن کا مقابلہ کریں گے۔ سرکاری میڈیا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی سکیورٹی اور امن کی مخالفت کرنے والوں سے فیصلہ کن طریقے سے نمٹے گا۔
ایران،مظاہرے 

ای پیپر-دی نیشن