• news

24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے226 مریض رپورٹ ہوئے

لاہور(خبرنگار+ این این آئی )گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے226 مریض رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سے 107،  راولپنڈی سے 59 ، گجرانوالہ سے 24 ،ملتان سے 5، فیصل آباد، اوکاڑہ، گجرات اور ساہیوال سے 3 ،3  ،قصور، سیالکوٹ، خانیوال، حافظ آباد، جہلم، منڈی بہاائولدین سے 2 ،2،بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں، چنیوٹ، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، اور میانوالی سے 1 ،1 کیس رپورٹ ہوا۔ ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک  ڈینگی کے 4537 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔خبرنگار کے مطابق محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ ملک میں ڈینگی کا مرض وبا کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈینگی بخار نے اپنی جڑیں گہری کر لی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 20 ستمبر سے 5 دسمبر تک ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے، اور بڑے شہروں میں ڈینگی اگلے ماہ سے وبا کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن شہروں میں ڈینگی وبا کی شکل اختیار کرسکتا ہے ان میں کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، حیدرآباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، لاڑکانہ اور ملتان شامل ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی ڈینگی وائرس بڑھنے کا امکان ہے۔الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈینگی 26 سے 29 درجہ حرارت اور 60 فیصد نم میں شروع ہوتا ہے، طلوع آفتاب کے 2 گھنٹے بعد اورغروب سے 2 گھنٹے  پہلے احتیاط کی جائے، ڈینگی مچھر کی افزائش 16 ڈگر ی سینٹی گریڈ سے کم پر بند ہوجاتی ہے
ڈینگی

ای پیپر-دی نیشن