• news

سیف سٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹر کی نعش چھت کے پنکھے کیساتھ لٹکی ملی

 اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سیف سٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹر کی نعش گھر کے بیڈروم میں چھت کے پنکھے کیساتھ لٹکی ملی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ماہرین کی ٹیم موقع پر پہنچ گئیں تھانہ کھنہ کے ایس ایچ او سید عاصم غفار کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے نعش قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی وہ مارگلہ ٹائون فیز1  گلی نمبر 33 مکان نمر69پہنچے جہاں گریڈ 19 کے سیف عبدالقدیر خان کی ڈیڈ باڈی پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی  عبدالقدیر خان ڈائریکٹر سیف سٹی اسلام آباد تھے اور مستقل رہائشی ضلع باغ کشمیر کے تھے جواین ٹی سی سے ڈیپوٹیشن پرسیف سٹی اسلام آباد آئے تھے پولیس کے مطابق ڈائریکٹر سیف سٹی کے جسم کے اعضائ￿  کے نمونے فرانزک سائنس لیب لاہور بھجوائے جائیں گے جس کی رپورٹ ملنے پر موت کی اصل وجہ کا تعین ہوسکے گا ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی کی پھندا لگی نعش ملنے کی اطلاع کاآئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے نوٹس لے لیا آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کو کیس کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کر دئییآئی جی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتی ہے سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں پولیس ترجمان کے مطابق مرحوم NTC کے ملازم تھے اور ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھیوقوعہ کی تفتیش جاری ہے اور جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شئیر کئے جائیں گے۔ بعدازاںکیپیٹل پولیس کے ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی عبدلقدیر خان کی پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی،نمازہ جنازہ میں آئی جی اسلام آباد اور این ٹی سی کے سینئر افسران سمیت بڑی تعداد میں پولیس ملازمین نے شرکت کی آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی اورمرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ مرحوم ایک انتہائی قابل اور این ٹی سی کے ایک اچھے آفیسر تھے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس مرحوم کی فیملی کے ساتھ دلی ہمدری کا اظہار کرتی ہے،مرحوم ڈائریکٹر سیف سٹی سسٹم اپنے فرائض سرانجام در رہے تھے.
نعش چھت

ای پیپر-دی نیشن