ہئیر میں غیرت کے نام پر بہن قتل کر دی
لاہور (نمائندہ خصوصی) ہئیر کے علاقہ میں غیرت کے نام پر قتل‘ سگے بھائی نے بہن کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ ہئیر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے غیرت کے نام پر 18 سالہ سگی بہن کو قتل کیا۔ ملزم احسن نے اپنی سگی بہن ملائکہ کو سر میں گولی مار کر قتل کیا۔ ملزم سے آلہ قتل رائفل برآمد کر لی ہے۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔
غیرت قتل