• news

لشمیری عوام پر مسلسل ظلم، بھارت خطہ میں دہشتگردی کا مرتکب سپانسر ہے پاکستان

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اقوام متحدہ میں پاکستان کی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارت کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلمانوں کے بنیادی حقوق پامال کر رہا ہے۔ کشمیری عوام پر مسلسل مظالم ڈھائے جا رہے ہیں جبکہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ دیگر اقلیتوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ آج بھارت خطے میں دہشت گردی کا مرتکب، مالی معاون اور سپانسر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا بھارتی پروپیگنڈا اس حقیقت کو نہیں چھپا سکتا کہ پاکستان کے لوگ مقبوضہ کشمیر میں اور ہندوستان میں اقلیتیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ پاکستانی قونصلر کے مطابق بھارت نے اپنے سارے پڑوسیوں کے خلاف دہشت گردی اور جارحیت کا ارتکاب کیا ہے اور اس کے لیے دہشت گرد گروہوں کو تخلیق کیا ہے۔ ان دہشتگردوں کے ذریعہ پڑوسی ملکوں میں عدم استحکام پیدا کیا ہے تاکہ ان کی سٹریٹجیزپر اثر انداز ہو سکے۔ ان نے کہا کہ پاکستان میں بھارت نے ٹی ٹی پی اور بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروہ تخلیق کیے اور ان کی سرپرستی وتائید کی۔
پاکستان

ای پیپر-دی نیشن