آصفہ بھٹو کا دوسرے روز بھی سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
نواب شاہ (نوائے وقت رپورٹ) آصفہ بھٹو زرداری نے دوسرے روز نواب شاہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کی خیریت دریافت کی۔ آصفہ بھٹو نے سکرنڈ میں ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا اور میڈیکل کیمپ بھی گئیں، انہوں نے سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں میں سامان تقسیم کیا، اس موقع پر آصفہ بھٹو نے کہا کہ بارشوں نے سندھ کو ڈبو دیا ہے۔ ہم سب کی مدد سیلاب سے ہوئی تباہی میں کمی لا سکتی ہے۔