پیر وارث شاہ ؒ انسانی تکریم کے علمبردار تھے، طاہر رضا بخاری
لاہور( خصوصی نامہ نگار )پیر سیّد وارث شاہؒ کے 224 ویں سالانہ عرس کی اختتامی تقریبات کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ انتہا پسندانہ رجحانات کے تدارک کے لیے صوفیانہ افکار کی ترویج ضروری ہے۔ پیر وارث شاہ ؒ انسانی تکریم کے علمبردار اور شرفِ آدمیّت کے امین تھے۔ انہوں نے باہمی منافرت کے خاتمے، انسانی بھائی چارے، ایثارو اخوت اور رواداری کو فروغ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرقہ وارانہ اور متشددانہ روّیوں کی دین میں کوئی گنجائش نہیں۔ جنڈیالہ شیرخاں پہنچنے پر منیجر وارث شاہ کمپلیکس احسان خان نے،ا±ن کا استقبال کیا۔ انہوں نے مزارپر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر ا±ن کی دستار بندی اور عرس تقریبات کے حوالے سے انہیں تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل اوقاف نے کہا کہ ایسے مقامات ہماری ثقافتی سرگرمیوں کے مرکزاور تخلیقی فکر کے مسکن ہیں۔ ہیر وارث شاہ پنجانی ادب میں نمایاں مقام کی حامل ہے۔