نواز شریف آئندہ الیکشن میں انتخابی مہم چلائیں گے: رانا تنویر حسین
فیروزوالہ( نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ نوازشریف آئندہ عام انتخابات سے قبل وطن واپس آکر پارٹی کی انتخابی مہم چلائینگے ۔مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کی ہے نامساعد حالات میں پی ڈی ایم نے ریاست کو بچانے کے لئے ملک کی باگ ڈور سنبھالی ،پی ڈی ایم کی قیادت ملکی معیشت کو درست پر ڈالنے کے لئے پرعزم ہے موجودہ حکومت کو ادراک ہے کہ ملک میں مہنگائی اور بجلی و پٹرول کی قیمتوں کی وجہ عوام پریشان ہیں حکومت بہت جلد عوام کو بڑا ریلف دینے جا رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ارکان اسمبلی پیر اشرف رسول،میاں عبدالرو¿ف،لیگی رہنما حیکم سلیم اللہ، اور دیگرار کان بھی موجود تھے،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران نیازی کا ساڑھے تین سالہ دوراقتدار ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا ملکی معیشت کو برباد کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کیا اور ملک درست سمت چلانے کی بجائے اپوزیشن کو بد ترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔