• news

دس سے پندرہ رنز کم بنے ‘حارث کی باﺅلنگ میں بہتری آرہی ہے : بابر اعظم 


لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دس سے پندرہ رنز کم بنائے تھے ۔ ہم چاہتے تھے کہ مڈل آرڈر پر دباﺅ نہ پڑے ۔ حارث رﺅف ہمار ا مین باﺅلر ہے ‘حارث کی باﺅلنگ وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہو رہی ہے ۔ باقی ماندہ میچز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے ۔ لاہور میں امید ہے کھلاڑی او ر اچھا کھیلیں گے ۔ انگلینڈ کے کپتان معین علی نے کہا کہ بہت حیران کن میچ تھا ۔ چار وں میچوں میں ہجوم شاندار رہا ۔ ایک بار تو ایسے لگا کہ ہم نے ہد ف حاصل کرلیا لیکن میچ میں ناکامی پر مایوسی ہوئی ۔ ڈاسن نے شاندار کھیل پیش کیا ۔ افسو س ہے کہ وہ میچ کا اختتام نہ کرسکے لیکن ایسی اننگز ہوتی رہتی ہیں ۔ دباﺅ آتا ہے لیکن پاکستانی باﺅلرز نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا ۔ مین آف دی میچ حارث رﺅف نے کہا کہ جانتا تھا ہمارے لئے ڈاسن کی وکٹ بہت اہم ہے ۔ اگر ڈاس کی وکٹ لے لی تو باقی ٹیلنڈرز کو آﺅٹ کرنا آسان ہوگا۔ دباﺅ بہت زیادہ تھا تاہم ٹیم نے تمام دباﺅ برداشت کیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن