• news

رونالڈو میچ میں ٹکرسے بری طرح زخمی


لاہور(سپورٹس ڈیسک) پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو یوئیفا نیشنز لیگ کے ایک میچ میں کھلاڑی سے ٹکرانے کے بعد بری طرح زخمی ہوگئے۔گول کرنے کیلئے ہیڈ کرنے کی کوشش میں رونالڈو جمہوریہ چیک کے گول کیپر ٹومس ویکلک سے ٹکراگئے۔ٹکر اس قدر شدید تھی کہ رونالڈو کی ناک سے خون بہنے لگا اور زخمی ہونے پر انہیں گراو¿نڈ سے باہر لے جایا گیا۔

بعدازاں رونالڈو نے روئی سے خون صاف کرواکے کھیل جاری رکھنے کو ترجیح دی۔پرتگال کے فٹبالر کی یہ ہمت اور کھیل کیلئے محبت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین انہیں خوب سراہ رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن