پروٹوکول کلچر کا خاتمہ،لوگوں میں احساس تحفظ اولین ترجیح :سی سی پی او لاہور
لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ چوروں،بدمعاشوں، کلاشنکوف اور پروٹوکول کلچر کا خاتمہ،لوگوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔کسی بھی شخص کو اسلحہ کی نمائش اور غیر قانونی پروٹوکول کے ذریعے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ تمام افراد کو بلاامتیاز شریف شہریوں کی طرح شاہراہوں پر سفر کرنا ہوگا۔کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو،اسے قانون کا تابع ہونا ہو گا۔ سی سی پی او نے شاہراہوں پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او مصطفی ٹاو¿ن جاوید حسین کو تعریفی سند اور نقد انعام سے نوازا۔ گرفتار ملزمان میں عارف اور عدنان شامل،کلاشنکوف، پسٹل 6 میگزین اور سینکڑوں گولیاں خنجر برآمد کئے ۔ دریں اثناءشہادت حضرت امام حسنؓ کے حسینہ ہال سے برآمد ہونے والے شبیہہ تابوت کے عزاداری جلوس کے شرکا ءکو لاہور پولیس کی طرف سے بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ پولیس افسران منتظمین عزاداری جلوس،کمیونٹی لیڈرز متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہے۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ شہادت امام حسن کے عزاداری پروگراموں کے پر امن انعقاد کیلئے لاہور پولیس سے تعاون کریں۔