جماعت اسلامی ےوتھ کابڑھتے جرائم ، تھانہ کلچر کےخلاف احتجاجی مظاہرہ
لاہور(نامہ نگار)جماعت اسلامی ےوتھ نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے حلقہ پی پی 160 میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں، سٹریٹ کرائم اور تھانہ کلچر کے خلاف گزشتہ روز تھانہ اقبال ٹاو¿ن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت احمد سلمان بلوچ نے کی۔اس موقع پر مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدےد نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی بڑھتی وارداتوں اور ، سٹریٹ کرائم کے خلاف عوام کی آواز بن رہی ہے۔ لوگ مہنگائی سے تنگ ہیں جبکہ عوام جو کماتے ہیں وہ چور ڈاکو لوٹ کر لے جاتے ہیں۔ عوام تھانوں کے چکر لگالگا کر تھک جاتے ہےں، مگران کی کوئی دادرسی کرنے کو تیار نہیں ہے۔ تھانہ وحدت کالونی کے باہر احتجاج کے واران ڈی ایس پی نے کہا تھا کہ وہ کرائم پر قابو پارہے ہےں۔ تھانہ اقبال ٹاو¿ن نے ایک پرچہ میں مدعی کو میسج کیا کہ ہم نے آپ کی واردارت کی ریکوری کر لی ہے۔ مدعی خوشی خوشی تھانے گےا تو وہاں اسے کہتے ہیں ایک ہزار روپے ریکور ہوئے ہیں۔ یہ لیں اور کیس ختم۔ مظاہرے میں یوتھ لیڈر حافظ رضوان ، عمر رفیق ، عاصم راجپوت سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔