• news

لاہور سمےت صوبہ بھر مےں گرجا گھروں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات 


لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت لاہور سمےت صوبہ بھر مےں گزشتہ روز گرجا گھروں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔لاہور شہر مےں تمام ایس پیزاور ڈی ایس پیز گرجا گھروں کی سکیورٹی کو خود چیک کر تے رہے۔ شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرسکیورٹی ہائی الرٹ رہی، ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکارگرجا گھروں کے گرد ونواح میں پٹرولنگ کرتے رہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ گزشتہ گر جا گھروں کو فول پر وف سکیورٹی فراہم پر مسیحی برادری بڑی تعداد مےں اتوار کو مذہبی عبادات کیلئے گرجا گھروں کا رُخ کرتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن