• news

کاہنہ:30 وارداتوں میں شہری کروڑوںروپے سے محروم،مزاحمت پر3 زخمی 


کاہنہ(نامہ نگار)تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ میں گذشتہ 2ماہ کے دوران ڈاکوو¿ں کی نان سٹاپ وارداتوں سے اہل علاقہ خوف وہراس کاشکار ہوگئے۔ شہری محبوب کے گھرسے 2لاکھ 50ہزار،اصغر، مقصود،اسماعیل، رضا، فراز، امجد، احمد، شاہد، طارق، انوروغیرہ سے لاکھوں روپے نقدی ،موبائل ،گھڑیاں اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ زوہیب، عدیل اور شعیب سے لاکھوں لوٹنے کے علاوہ انہیں فائرنگ کرکے زخمی کردیا جبکہ انوسٹی گیشن ونگ نشتر کالونی تاحال مذکورہ وارداتوں میں ملوث کسی ملزم کو گرفتار نہ کرسکا۔ اعلیٰ افسران کو ماموں بنانے اور اپنی کارکردگی شوکرنے کیلئے خودساختہ گینگ بناکر پیش کیے گئے ۔شہریوں علاقہ میں سرعام دندناتے ڈاکوو¿ں اور چوروں کی گرفت نہ کرنے پرسی سی پی اولاہور سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس سلسلہ میں انچارج انوسٹی گیشن ونگ تھانہ نشترکالونی عدنان مسعود ایس آئی نے دعویٰ کیا کہ اعلیٰ کارکردگی ڈی آئی جی نے مجھے انعام دیا اور میں نے 2گینگ گرفتار کیے۔

ای پیپر-دی نیشن