سابق جاپانی وزیر اعظم کی سب سے زیادہ مہنگی آخری رسوما ت کل ادا کی جائیں گی
ٹوکیو(آئی این پی) سابق جاپانی وزیر اعظم کی آخری رسومات ملکہ برطانیہ سے بھی زیادہ مہنگی ہوں گی، شنزو ایبے کی آخری رسومات سرکاری سطح پر 27 ستمبر کو ادا کی جائیں گی جس میں دنیا بھر سے 6 ہزار افراد شرکت کریں گے۔ سابق جاپانی وزیر اعظم کی آخری رسومات کا خرچہ پونے 3 ارب روپے کے قریب ہے جبکہ برطانوی ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات پر سوا 2 ارب سے زائد کا خرچہ آیا تھا۔ جاپان کی عوام نے سابق وزیر اعظم کی آخری رسومات پر بھاری اخراجات کے فیصلے پر احتجاج کیا جس کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہرین کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی آخری رسومات پر آنے والا خرچہ عوام کے پیسوں سے کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ایبے 8 جولائی کو قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔
جاپانی وزیراعظم/ آخری رسومات