فیصل آباد: یونیفارم میں ٹک ٹاک بناکر وائرل کرنے والا کانسٹیبل معطل
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سوشل میڈیا پر یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیو وائرل کرنے والا تھانے کا چھوٹا منشی قانون کے شکنجے میں پھنس گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا میں تعینات نائب محرر کانسٹیبل ارشاد نے یونیفارم میں ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی، سی پی او فیصل آباد عمر سعید ملک کی ہدایت پر ایس پی اقبال ڈویژن حافظ کامران اصغر نے ایکشن لیتے ہوئے کانسٹیبل ارشاد کو معطل کر کے پولیس لائن حاضر کرنے کے بعد محکمانہ انکوائری کا حکم جاری کر دیا۔
کانسٹیبل معطل