• news

اسحاق ڈار کیلئے ملکی معیشت کے حوالے سے فیصلے انتہائی مشکل ہونگے

اسلام آباد(رانا فرحان اسلم)اسحاق ڈار کے لیے ملکی معیشت کے حوالے سے فیصلے انتہائی مشکل ہو ں گے کیونکہ اس وقت ملک کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے،اسحاق ڈار کو معاشی حالت میں بہتری لاکر نہ صرف اپنی قیادت کا اعتماد بحال کر کے ان کے دلوں کو جیتنا ہوگا اور ان کی کامیابی دراصل مسلم لیگ (ن)اور پی ڈی ایم کی جماعتوں کی آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کی بھی ضامن ہو گی ،اسحاق ڈار کے کندھوں پر ایک بھاری ذمہ داری ڈالی گئی ہے لیگی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی امریکہ سے لندن آمد کے بعدپارٹی قائد میاں نواز شریف کیساتھ اہم مشاورت کے بعد اسحاق ڈار کو معاشی صورتحال کنٹرول کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنمااور سابق وزیر خزانہ  اسحاق ڈا ر کومہنگائی اور ڈالر کی قدر میں کمی کے حوالے سے بھی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے اسحاق ڈار کی واپسی بدھ کو متوقع ہے جس کے بعد وہ جمعرات کو سینیٹ کی رکنیت اور بعد ازاں وزیر خزانہ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے جبکہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی ن لیگ کی معاشی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
اسحاق ڈار 

ای پیپر-دی نیشن