معیشت کو ٹریک پر لانے کیلئے کسی بھگوڑے ڈار کی ضرورت نہیں، فیاض چوہان
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ معیشت کو ٹریک پر لانے کیلئے کسی بھگوڑے ڈار کی ضرورت نہیں ہے بلکہ فوری انتخابات کے بعد عمران خان کی واپسی سے ہی معیشت بحال ہو سکتی ہے اور عوام کو ریلیف مل سکتا ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی مارچ کرنے والی امپورٹڈ حکومت نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے، بدترین مہنگائی کے ہاتھوں لوگ خود کشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں مگر شوباز بدمعاش اور اسکے حواریوں کو بیرونی دوروں ہی سے فرصت نہیں مل رہی ہیوہ راولپنڈی میں تحریک انصاف کے ورکروں اور عمائدین علاقہ سے خطاب کر رہے تھے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بھگوڑا اسحاق ڈار پہلے ہی اپنی غلط معاشی پالیسیوں کے سبب ملک کا دیوالیہ نکالنے والا تھا جسے بعد میں پی ٹی آئی کی حکومت نے بچایا اور اب دوبارہ اس کو واپس لایا جا رہا ہے جس سے معیشت کو کیا سنبھالا ملے گا بلکہ امپورٹڈ حکومت اپنے قبر خود ہی کھودے گی فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کورونا کی عالمی وبا کے دوران ملکی معیشت کو سنبھالا اور بدترین حالات میں عوام کو حقیقی ریلیف دیا مگر امپورٹڈ حکومت عوام کا خون نچوڑنے میں مصروف ہے عمران کے جلسوں میں عوام کی کثیر تعداد میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر واپس حکومت بنائے گا اور عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کرے گاعمران خان قوم کی آخری امید ہے اور عوام ہر صورت میں اپنے روشن مستقبل کیلئے عمران خان کو واپس لائیں گے۔
فیاض چوہان