• news

خیبر پی کے کی مختلف جامعات سے برطرف ملازمین بنی گالہ پہنچ گئے

اسلام آباد(نا مہ نگار)آل خیبرپختونخوا یونیورسٹیز کنٹریکٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں اپنے مطالبات کے حق میںاحتجاجی مظاہرہ  کیا۔ مظاہرے میں برطرف ملازمین نے عمران خان چوک پر احتجاج کے دوران شدید نعرے لگائے۔ مظاہرین نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں عمران خان کی رہائش گاہ جانے کی دھمکی بھی دی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی ماڈل ایکٹ کے تحت ہزاروں عارضی ملازمین کو برطرف کیا گیا، کئی سالوں سے ملازمت کر رہے ہیں مستقل کرنے کے بجائے برطرف کردیا گیا۔اس دوران مظاہرے میں شامل کئی ملازمین نے ڈگریاں جلادیں تو کچھ نے اپنی ڈگریاں ہی پھاڑ دیں۔ احتجاج کے دوران ایک شخص کو حالت نازک ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب مظاہرین سے مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی رہنماسینیٹر شبلی فراز بھی پہنچے۔ احتجاج کرتے برطرف ملازمین سے گفتگو میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ تھوڑا ٹائم دیں بات کرکے آپ کو جواب دیتا ہوں، کابینہ ممبران بنی گالہ موجود ہیں، وزیراعلی بھی آگئے ہیں، سب سے بات کرکے آپ کا پیغام پہنچا دوں گا۔تاہم ملازمین کا کہنا تھا کہ اپنے مطالابت پورے ہو نے تک احتجاج جاری ررکھیں گے۔مظاہرین کو تسلی دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انشا اللہ آپ کا مسئلہ آج حل ہو جائے گا۔ احتجاج کے موقع پر مظاہرین نے فیصل جاوید کو عمران خان کی رہائشگاہ جانے سے روک دیا، جس پر فیصل جاوید بنی گالہ سے واپس روانہ ہوگئے۔
 بنی گالہ احتجاج

ای پیپر-دی نیشن