• news

برطانوی سکھ یاتریوں کی دربار بابا فرید پر حاضری

پاکپتن (نمائندہ نوائے وقت) برطانیہ سے آئے سکھ یاتریوں کے 73 رکنی وفد نے پاکپتن میں دربار بابا فرید پر حاضری دی۔ سکھ یاتری دربار پر جاری محفل سماع میں بھی شریک ہوئے۔ سجادہ نشین صاحبزادہ دیوان احمد مسعود چشتی فاروق بھی موجود تھے۔ مرد و خواتین سکھ یاتریوں نے بہشتی دروازہ پر مذہبی رسومات ادا کیں۔ محکمہ اوقاف کی طرف سے سکھ یاتریوں کو دربار کے تبرکات بھی دیئے گئے۔ سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ دربار بابا فرید پر حاضری سے دلی سکون ملتا ہے۔ سکھ یاتریوں کی حاضری کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
سکھ یاتری

ای پیپر-دی نیشن