• news

فیصل آباد: قتل کے ملزم کو حوالات میں  پروٹوکول‘ سالگرہ کیک کاٹا گیا‘ کانسٹیبل معطل

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) روشن والا پولیس کی جانب سے حوالات میں بند ملزم کو پروٹوکول دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ روشن والا پولیس نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے حوالات  میں بند ملزم کو پروٹوکول دیا۔ اقدام قتل کے ملزم کی سالگیرہ کا حوالات میں کیک کاٹا گیا، کیک کاٹنے کی تقریب میں پولیس اہلکار بھی شریک ہوئے۔ حوالات میں سالگرہ منانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کو بھی کیک کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم سردار گوگا سیان زیر دفعہ 324 کے مقدمہ میں حوالات بند تھا، ایس پی حافظ کامران نے نوٹس لیکر کانسٹیبل ارشاد کو معطل کر کے پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
اہلکار معطل

ای پیپر-دی نیشن