• news

چین کی پیپلز ایسوسی ایشن کا سیلاب متاثرین کیلئے ساڑھے 12 کروڑ یوآن کا اعلان

بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین کی پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 12 کروڑ 50 لاکھ یوآن  کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر لنگ سونگٹین نے کہا ہے کہ چین حکومت اور عوام نے اس امداد کا اعلان کیا ہے۔ جو دونوں ملکوں کی دوستی کا منفرد مظاہرہ ہے۔ انہوں نے کہا یہ امداد بحالی کیلئے دی جا رہی ہے۔ جبکہ چین بحالی کے بعد کی ضروریات پوری کرنے اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔
چینی امداد

ای پیپر-دی نیشن