آڈیو لیک معاملہ انتہائی حساس‘ تشویشناک‘ افسوسناک ہے: عمر سرفراز چیمہ
لاہور (نیوز رپورٹر) مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے شہباز شریف کی آڈیو لیک ہونے کے معاملے کو انتہائی حساس، تشویشناک اور افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا شریف خاندان کا یہ وطیرہ رہا ہے یہ اپنے کاروباری مفادات کو ریاستی مفادات پر ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان ملکی سلامتی اور دفاع کے ساتھ ہمیشہ سے کھلواڑ کرتا آیا ہے۔ سیاچن کے محاذ، بمبئی حملوں، ڈان لیکس سمیت کئی مواقع پر (ن) لیگی رہنما دشمن کے ہمنوا بنے۔ شریف خاندان نے اپنے اقتدار میں بے رحمانہ منی لانڈرنگ سے ملک کو کنگال کر دیا۔ افسوس تو یہ ہے کہ ثابت شدہ کرپٹ لٹیرے گینگ کو پھر زبردستی ملک اور قوم پر مسلط کردیا گیا۔ عمر سرفراز چیمہ نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہی اہل پنجاب کو ایک لاکھ نوکریوں کا تحفہ دینے کیساتھ ساتھ تعلیم، صحت، عوامی سہولیات اور روزگار میں اہل پنجاب کا خواب پورا کر رہے ہیں۔
عمر چیمہ