• news

سیاسی لڑائی طویل ہوئی تو غریب کے حالات اور گھمبیر ہو جا ئینگے، شیخ رشید 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی لڑائی طویل ہوئی تو غریب کے حالات اور گھمبیر ہو جائیں گے اسرائیل سے تعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہباز شریف کی آڈیو لیک میں سامنے آگئی لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگر ملوں کیلئے انجینئر منگواتا ہے سیاستدان عام آدمی کے مسائل نہیں سمجھ رہا صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے حالات کے تقاضوں کو دیکھ کر ن لیگ بھی الیکشن مہم پر نکل رہی ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ستمبر ستمگر ہے اکتوبر میں اہم فیصلے ہو جائیں گے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ معاشی حالات گھمبیرہیں کہ اگر کسی نے کال نہ دی تو بھی تو بھی لوگ سڑکوں پر ہوں گے کیونکہ ان کے گھروں میں بھوک اور ننگ ہے وقت کا تقاضا ہے کہ انا اور ضد کو چھوڑ کر صاف، شفاف الیکشن کا فوری فیصلہ کیا جائے۔
 شیخ رشید 

ای پیپر-دی نیشن