• news

عابد علی شیر خان دوسری مرتبہ ایشین ہیوی ویٹ ریسلنگ چیمپئن بن گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے عابد علی شیر خان مسلسل دوسری مرتبہ ایشین ہیوویٹ ریسلنگ چیمپئن بن گئے ۔ شیر خان نے اپنے حریف نیپالی نیشنل چیمپئن سکور پیو کو صرف 7منٹ میں چت کرکے ایشین ٹائیگر کا اعزا ز اپنے نام کرلیا۔ پاکستان رینجرز سندھ سچل رینجرز کراچی کے کمانڈر بریگیڈیر الطاف احمد نے شیر خان کی مسلسل دوسری مرتبہ جیت کو پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز قرار دیا اور شیر خان کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیر خان پاکستان کا شیر ہے جس کو سپانسر کرنے پر پاکستان رینجرز کو فخر ہے۔ شیر خان کے اعزازی منیجر اور سپورٹس لیجنڈ پاکستان کے چیئرمین کلیم اعوان نے شیر خان کی جیت کو ایک ایسی معجزہ قرار دیا ہے کہ جس کو مقابلوں میں بھیجنے سے رکنے کیلئے پاکستان کی سپوٹس مافیا کے پورے زور کے باوجود اللہ کی طرف سے پاکستان رینجرز سندھ کو فرشتہ بنا کر بھیجا گیا اور جنہوںنے شیر خان کو سپانسر کرکے پاکستان کو ایک ہیرے سے روشناس کروایا۔شیر خان کے والدین نے بھی پاکستان رینجرز سندھ خصوصاً سچل رینجرز کے کمانڈر بریگیڈیر الطاف احمداور کلیم اعوان کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے کہ جن کی شفقت ، محبت اور حوصلہ افزائی کی بدولت پاکستان کا نام روشن کرسکا۔دریں اثناء کلیم اعوان نے کہا کہ شیر خان کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا جس کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ایشین چیمپئن

ای پیپر-دی نیشن