• news

پنجاب میں ڈینگی تشویشناک ، حاملہ خواتین بھی وائرس کا شکار 

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کا مرض تشویشناک  ہوگیا۔ صوبہ بھر میں حاملہ خواتین کے ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے کیسز  سامنے آ رہے ہیں۔ لاہور  شہر کے  4  ٹائونز  میں بہت زیادہ  ڈینگی موجود ہے۔ اسی طرح نجی سوسائٹیز بھی ڈینگی لاروا کی آماجگاہ  بن چکی ہیں۔ سیکرٹری صحت  کا کہنا ہے کہ لاہور سے 186، راولپنڈی سے 100، گوجرانوالہ سے 32، ملتان سے 13، شیخوپورہ، اوکاڑہ اور حافظ آباد سے 5،5 فیصل آباد، خانیوال سے 4، گجرات، بہاولپور، چکوال سے 3،3 قصور، اٹک، ساہیوال، سرگودھا، مظفرگڑھ، بہاولنگر، رحیم یارخان سے 2،2 کیس، سیالکوٹ، وہاڑی، ننکانہ صاحب، نارووال، ڈیرہ غازی خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، لیہ سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ تاہم چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1126 مریض داخل ہیں۔
ڈینگی

ای پیپر-دی نیشن