• news

چیف جسٹس اطہر من اللہ کا دورہ ، ڈپٹی اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل معطل

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اڈیالہ جیل راولپنڈی میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کے دورے کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ میاں اکرم اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل حسرت حسین کو معطل کر دیا گیاآئی جی جیلخانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے جیل عملے کے 22 اہلکاروں کابھی تبادلہ کر دیا جیل عملے کے گجرات، منڈی بہاوالدین،اٹک، چکوال جیلوں میں تبادلے کئے گئے ۔آئی جی جیلخانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے انچارج بیرک، انچارج سزا سیل سمیت 12 افسران کو بھی معطل کر دیا جیل انتظامیہ کی جانب سے تحریری جواب چیف جسٹس ہائیکورٹ اسلام آباد کو پیش کیا جائے گاچیف جسٹس نے دورہ جیل انتظامیہ کے قیدیوں پر تشدد کی شکایات پر کیا گیا تھا دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد ملزم شہاب حسین کی والدہ نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
 معطل

ای پیپر-دی نیشن