• news

عمران خان صوبو ں کو آپس میں لڑوانے کیلئے سفارشیں کررہے ہیں :پرویزا قبال


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک پرویزا قبال ،میاںتنویر احمدنے کہاکہ عمران خان اداروںکے بعد اب صوبو ں کو بھی آپس میں لڑوانے کیلئے سفارشیں کررہے ہیں میاں جاوید لطیف کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہیںصوبوں کا وفاق کے فیصلوں کیخلاف عمل نہ کرنا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے اور اس تمام تر صورتحال کے ذمہ دار عمران خان ہیںجو اقتدار سے محرومی کے بعد مسلسل حکومت اور اداروں کو لڑوانے ،کمزور کرنے اور انہیں بے توقیر کرنیکی کوشش کررہے ہیںماضی میں بھی میاںجاوید لطیف کیخلاف غداری کے مقدمات درج کئے گئے/ ان خیالات کااظہارانہوںنے ریلی میںشرکت سے قبل صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شیخ عظیم جاوید ، رانا مہران فیاض،اکبر علی چوہان، میاںطاہر عباس سمیت دیگربھی موجودتھے۔

 ان رہنمائوںنے کہاکہ میاںجاوید لطیف ایک محب وطن،جمہوریت پسند رہنما ہیںجنہوںنے پارلیمان کے اندر اور باہر نوازشریف کے بیانیہ کے مطابق اپنا جراتمندانہ کردارادا کیا ہے بحیثیت پاکستانی میاںجاوید لطیف کی خدمات باقی سیاسی جماعتوں کیلئے مشعل راہ ہیں انہوںنے کہاکہ اتوار کو میاںجاوید لطیف کے حق میںبہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی جارہی جوحکمرانوں کیلئے نوشتہ دیوار ثابت ہوگی عوام کے منتخب نمائندوں کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے کی روایت پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے کی ساز ش ہے جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔

ای پیپر-دی نیشن