• news

تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی: عرفان یونس 


کامونکی(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے مسلم لیگ(ن) کے جلسوں میں جتنے آدمی شریک ہوتے ہیں اس سے کہیں زیادہ عوام عمران خان کا خطاب سکرین پر سنتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق چیئرمین یونین کونسل گھنیاں چودھری عرفان یونس ورک نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف اور انکی کابینہ ملکی نظام چلانے کی اہلیت نہیں رکھتی عوام کومہنگائی کے بوجھ تلے دبانا حکمرانوں کی عوام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے جس پر پی ٹی آئی خاموش نہیں بیٹھے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی ابتر معاشی صورتحال موجودہ حکومت کے معیشت کو توانا کرنے کے دعوؤں کی قلعی کھولنے کیلئے کافی ہے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی حالیہ رپورٹس سے امپورٹڈ حکومت کی ناکامی واضح ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے مائنس کرنے کی سوچ رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں عمران خان ایک سیاسی حقیقت ہیں اور پاکستان کی سیاست ان ہی کے گرد گھومتی ہے، عمران خان پر ایک پائی کی کرپشن کا الزام نہیں جبکہ پی ڈی ایم کی پوری قیادت کرپشن زدہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن