• news

سرائے مغل: گرینڈ آپریشن متعددافرادکیخلاف مقدمہ


سرائے مغل(نامہ نگار)  ایس ڈی او سرائے مغل راناسلیمان اکبرکا  پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تھا نہ سرائے مغل کے دیہات با ٹھ کلاں،کٹار مل ،اور سرائے مغل میں عادی اور با اثربجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن ۔ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج ۔تین دیہات کے ٹرانسفارمر اتار کر بجلی کی سپلائی بند کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ای قصور ، ایکسئین بھائی پھیرو کی خصوصی ہدائیت پر ایس ڈی اوسرائے مغل رانا سلیمان اکبر نے اپنے اہلکاروں نوید حسین،حاجی اعجاز،عمر الیاس، کے ہمراہ سرائے مغل پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تھا نہ سرائے مغل کے دیہات با ٹھ کلاں،کٹار مل ،اور سرائے مغل میں چھاپے مار کر درجنوں عادی با اثربجلی چوروں کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ان دیہات کے درجنوں صارفین کے بجلی کے کنکشن بل ادا نہ کرنے کی وجہ سے کاٹ دیے گئے تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن