• news

کے ایم سی ٹیکس وصولی روکنے کے خلاف مرتضیٰ وہاب کا مستعفی ہونے کا اعلان 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایم سی ٹیکس وصولی روکنے کے خلاف اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کراچی شہر کے لیے دن دیکھا نہ رات، بس کام کیا، تمام بڑی شاہراہوں کو ہم نے بنوایا۔ انہوں نے کہا کہ جس بلدیہ عظمیٰ کے لیے کہا کہ اختیارات نہیں، اسی نے کام کر کے دکھایا، ہم نے شہر میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، بس یہ غلطی کہ پیسہ اپنی جیب میں نہیں ڈالا بلکہ شہر کے لیے کام کرنے کا سوچا۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل ٹیکس مصطفیٰ کمال اور وسیم اختر کے زمانے میں بھی تھا، مصطفیٰ کمال کے دور میں ٹیکس 200 روپے سے شروع ہو کر 5000 روپے تک جاتا تھا لیکن ہم نے کراچی والوں کے لیے سوچا لیکن شاید کچھ لوگوں کو کراچی میں کام ہوتا پسند نہیں تھا۔ میری اخلاقیات اجازت نہیں دیتی کہ مزید اس عہدے پر کام کروں، کچھ لوگوں کو اچھا نہیں لگتا کہ مینار بازار کی سڑک بن رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کے ایم سی ٹیکس کے پیسے میری جیب میں نہیں کے ایم سی کے اکاؤنٹس میں آتے، کے الیکٹرک کے پاس رقم آنے کا چیک اینڈ بیلنس بہت اچھا ہے، 100 روپے بھی ادھر سے ادھر نہیں ہوتے۔

ای پیپر-دی نیشن